کوپن ہیگن (پ ر) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان بننے پر مسیحان پاکستان، آل پاکستان کرسچن لیگ کے رہنما نواز سلامت نے ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ نواز سلامت نے کہا مسیحان پاکستان چیف جسٹس سے امید رکھتے ہیں کہ وہ اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر پارٹیوں کی جانب سے بندر بانٹ ختم کرانے کےلئے اقدامات کریں گے، اس کے ساتھ اقلیتوں کو دوہرے ووٹ کا حق دلا کر اپنے نمائندے خود چننے کا حق دِلوانے میں بھی کردار ادا کریں گے،انہوں نے کہا کہ دعا کرتے ہیں خدا آپ کو بطور چیف جسٹس عزت، ترقی اور کامیابوں سے نوازتا رہے۔