• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالا: چوتھی شادی کرنیوالے کی بارات میں تیسری بیوی پہنچ گئی، دلہا فرار

گوجرانوالا(جنگ نیوز)گوجرانوالا میں چوتھی شادی کرنے والے شخص کی شادی میں تیسری بیوی پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق رمضان کی پہلی بیوی فوت ہو چکی ہے اور دوسری بیوی کو اس نے طلاق دے دی تھی جس کے بعد رمضان نے تیسری شادی کی تھی اور اس کےچار بچے ہیں۔اب رمضان چوتھی شادی کرنے جا رہا تھا کہ بیوی کے پہنچنے پر اپنی شادی کی تقریب چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ تیسری بیوی نے شوہر کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے تھانہ پیپلز کالونی گوجرانوالہ میں درخواست دے دی ہے جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید