• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ایم ایز ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی تشویش ناک ہے، ورکرز فیڈریشن

پشاور(,وقائع نگار) پاکستان ورکرز فیڈریشن نے ٹی ایم ایز ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں احتجاج کا عندیہ دیا ہے اس سلسلے میں پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین رازم خان نے کہا کہ صوبے کی مختلف ٹی ایم ایز کو گزشتہ کئی مہینوں سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی جس سے انہیں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے اور تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرکے حکومت ان کی حق تلفی کر رہی ہے۔
پشاور سے مزید