• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 ربیع الاول، جلوسوں اور ریلیوں کی فول پروف سیکیورٹی کی ہدایت

کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی پولیس چیف خادم حسین رند کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں 12 ربیع الاول سے متعلق اہم اجلاس منعقد کیا گیا،اجلاس میں علامہ محمد اکبر درس کی قیادت میں سنی علماء کرام اور ڈی آئی جی سی آئی اے ، زونل ڈی آئی جیز،اے ڈی آئی جی ایڈمن اینڈ آپریشن ،ڈی آئی جی ٹریفک اور ضلعی ایس ایس پیز و دیگر افسران نے موجود تھے،اجلاس میں 12 ربیع الاول کی ریلیوں اور مرکزی جلوس کی سیکیورٹی اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ شرکاء نے درپیش مسائل سے پولیس چیف کو آگاہ کیا،پولیس چیف نے علماء کرام کی شکایات کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور زونل ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ ضلعی سطح پر جلوس اور ریلیوں کے منتظمین سے باہمی تعاون اور فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید