کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن معمار لیبر اسکوائر کے قریب مین ہول سے 14 برس کے لڑکے کی 2 دن پرانی لاش ملی ، عباسی اسپتال شناخت فر مان ولد صاحب زمان کے نام سےہوئی ہے،بلدیہ رئیس گوٹھ 60 فٹ روڈ ہوٹل کے قریب سے 60 برس کے رمضان کی لاش ملی ،بلدیہ یوسف گوٹھ بس ٹرمنل کے قریب کھڑی ہوئی بس سے 28 برس کے محمد ناصر کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق وجہ ہلاکت معلوم نہیں ہو سکی۔ ناظم آباد 2 نمبر سیف اللہ اڈے کے قریب فٹ پاتھ سے 60 برس کے شخص کی لاش ملی،پولیس کے مطابق متوفی کی فوری شناخت نہیں ہوسکی۔