کراچی(اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹا ئون پولیس نےخفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے گھر میں واردات کے دوران خالہ کو قتل کرنے والے بھانجے دلشاد ولد خطاب علی کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم 14 ستمبر کو سیکٹر 13F میں واقع مکان میں واردات کے دوران خاتون کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کرنے کے بعدنقدی لوٹ کر فرار ہوگیا تھا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندھی پر لوٹی ہوئی رقم15 لاکھ روپے بھی برآمد کر لئے ہیں۔