• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملی تو زرداری سے بند ہاتھ کھولنے کا کہوں گا، بلاول

اوکاڑہ(ایجنسیاں)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج بھی عمران خان اور بین الاقوامی اداروں کی وجہ سے پاکستان متعدد مسائل سے دوچار ہے‘ صرف عمران خان کو بند کرنے سے ملک کے تمام مسائل حل نہیں ہوئے ‘ لیول پلئنگ فیلڈ کے حوالے سے آصف زرداری کو اختیاردیدیاہے ‘اگر لیول پلئنگ فیلڈ نہ ملا تو پھر زرداری سےکہوں گاکہ میرے بند ہاتھ کھول دیں ‘پیپلزپارٹی کودیوارکے ساتھ نہیں لگایاجاسکتا ‘ الیکشن شیڈول کے بعد ہی انتخابی اتحاد کی بات ہوسکتی ہے ‘ نواز شریف کی وطن واپسی پیپلزپارٹی کا بھی مطالبہ رہاہے ‘ن لیگ کو راجا ریاض اور راجا ریاض کو ن لیگ مبارک ہو‘چیف جسٹس کا اہلیہ کے ساتھ کھڑے ہو کر حلف لینا پاور فل پیغام ہے ‘امید ہے نئے چیف جسٹس کے آنے سے ادارے میں بہتری آئے گی ۔پیرکو اوکاڑہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کاکہناتھاکہ پیپلز پارٹی ہی ملک کو معاشی و سیاسی بحران سے نکال سکتی ہے‘ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے تاکہ ہم مہم شروع کر سکیں‘ ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے موقع پر انہوں نے سمجھا تھا کہ پیپلز پارٹی کو دیوار کے ساتھ لگا دیا جائے گامگر کوئی بھی پیپلزپارٹی کو دیوار کے ساتھ نہ لگا سکا ۔ میں خود یوتھ ہوں اور یوتھ کے مسائل کو سمجھتا ہوں اب فیصلہ نوجوانوںنے کرنا ہے‘ملک میں مہنگائی ضرور ہے غریب کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔

اہم خبریں سے مزید