اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے جبری طور پر لاپتہ تمام پاکستانیوں کے معاملے پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کارکنان ، ذمہ داران ، ٹکٹ ہولڈرز اور انکے اہل خانہ کی جبری گمشدگیوں کے معاملے پر تبادلہ خیال ہوا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں اورقائدین کو جبری گمشدہ کرنا یا غیرقانونی طور پر حراست میں رکھنا معمول بن چکا ہے۔ کورکمیٹی نے کہا کہ چیف جسٹس اس بدترین صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔