لاہور(نیوز رپورٹر) اینٹی کرپشن نے فرح گوگی کی جائیدادوں کی مزید تفصیل حاصل کر لی۔ فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام کروڑوں کی زمینوں کا انکشاف ہوا ہے۔
فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کے نام اراضی کا ریکارڈ تقرر تبادلے انکوائری میں حاصل کیا گیا۔
فرح گوگی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں زمینیں خریدیں۔