• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن: ورلڈ کلچر فیسٹیول کا میلہ، پاکستانی طائفہ بھی شرکت کریگا

واشنگٹن( جنگ نیوز) ورلڈ کلچر فیسٹیول کے زیر اہتمام واشنگٹن کے نیشنل مال میں ایک میلہ سجانے کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پاکستانی طائفہ بھی شرکت کریگا۔اس موقع پر 5لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے جس میں دنیا بھر کے رہنما بھی شامل ہوں گے۔ اس میلے کا تھیم ’’ دنیا ایک خاندان ‘‘ ہے اور یہ محض اسٹیج نہیں ہے بلکہ دنیا بھر میں غالب بیانیوں کے انسداد کا موقع بھی ہے۔ اس میں پاکستانی فوک کلچر گروپ کے سربراہ اور ملک کے معروف کوریو گرافر وہاب شاہ قیادت کریں گے۔ اس کے علاوہ علی مصطفیٰ کی دھنیں بھی پیش کی جائیں گی جبکہ اس موقع کےلیے لباس یوسف بشیر قریسی نے ڈیزائن کیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید