• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کا ’ماحولیاتی سربراہی ایکشن‘ کل ہوگا، مقررین کے نام طے نہ ہوسکے

نیویارک ( نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کا ایک بڑا ایونٹ ’’ماحولیاتی سربراہی ایکشن ‘‘ کے نام سے کل ہوگا اور سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس اس کی سربراہی کریں گے تاہم تاحال مقررین کے نام طے نہیں ہوسکے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل کے خصوصی مشیر برائے ماحولیات سیلون ہارٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’’ ا س امر پر بہت دیگر سے شکوک ہیں کہ آیا ہم ماحولیاتی مقاصد حاصل کرسکتے ہیں یا نہیں۔ اس معاملے پر بہت پسپائی ہوچکی چنانچہ ہم واقعتاً یہ امید کررہے ہیں کہ یہ سربراہی کانفرنس لوگوں کو متاثرکرنے کے لمحے کے طور پر استعمال ہوسکتی ہے۔ ‘‘اس ایونٹ کا مقصد پیرس کی ماحولیاتی سمجھوتے کے مقاصد سے انحراف کو ختم کرنا اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلیے نئے سنجیدہ اقدامات اپنانے کےلیے حکومتوں کی حوصلہ افزائی کرناہے۔پیر تک اقوا م متحدہ یہ اعلان نہیں کر پائی کہ کون کون سےرہنما اور عہدیدار ماحولیاتی کانفرنس میں خطاب کا موقع حاصل کر سکیں گے۔ 100 سے زائد ممالک کے عہدیدار گوئتریس کو آگاہ کر چکے ہیں کہ وہ اس معاملے پر بولنا چاہتے ہیں لیکن ان کی ٹیم ابھی تک گزشتہ چند دنوں سےان میں سے انتخاب کررہی ہے اور ان ممالک کو ترجیح دے رہی ہے جن کے پاس اپنے سابق ماحولیاتی اہداف کے حضول کےلیے نئے اقدامات کے پلان موجود ہیں۔ ہارٹ کا کہنا تھا کہ بولنے کی اجازت دینے نہ دینے کے فیصلے کا مقصود کسی رہنمایا کسی ملک کو شرمندہ کرنانہیں بلکہ یہ دکھانا ہے کہ یہ وہ ممالک ہیں جو اس حوالے سے کام کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید