• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال ،انٹرنیٹ خرابی سےآن لائن پرچی کا عمل دو گھنٹے تک بند رہا

ملتان(سٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان کے آوٹ ڈور میں انٹرنیٹ میں خرابی کے باعث آن لائن پرچی کا عمل دو گھنٹے تک بند رہا، مرد اور خواتین مریضوں کی شدید گرمی اور حبس میں لمبی قطاریں لگ گئیں دو گھنٹے بعد انٹرنیٹ بحال ہوا تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آوٹ ڈور میں سوموار کی صبح آٹھ بجے پرچی کاونٹر پر عملہ موجود تھا تاہم انٹرنیٹ میں خرابی کے باعث آن لائن پرچی دینے سے قاصر تھا ۔
ملتان سے مزید