• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسکو کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف گرینڈ آپریشن

پشاور (جنگ نیوز) چیف ایگزیکٹو آفیسر پیسکو انجینئر قاضی محمد طاہر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے سپرانٹنڈنٹ انجینئر پشاور سرکل شان حیدر کی زیر نگرانی پشاور سرکل کے مختلف علاقوں میں پیسکو ٹاسک فورسز کیجانب سے بجلی چوری کیخلاف کامیاب آپریشن جاری ہے۔گزشتہ روز پشاور سرکل میں 370ڈائریکٹ کنڈے ہٹائے گئے۔اس کے علاوہ ایک دن میں 199ایف آئی آرکے اندراج کے لیے درخواست متعلقہ تھانوں میں جمع کرائی گئی جن میں سے 16 کے خلاف ایف آئی آر درج ہو چکی ہے۔
پشاور سے مزید