پشاور ( وقائع نگار )بی آر ٹی پشاور کو مالی مسائل کا سامنا نہیں ، سروس کامیابی سے جاری ہے۔ ٹرانس پشاور کی ترجمان صدف کامل کے مطابق کہ بی آر ٹی کو ہر مہینے باقاعدگی سے سبسڈی مل رہی ہے، سال 23-2022 کے دوران مالی مشکلات کی وجہ سے حکومت کی طرف سے دو مہینے کیلئے سبسڈی ادا نہیں کی گئی ، رواں مالی سال کی سبسڈی با قاعدگی سے مل رہی ہے۔