• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی ، اسلام  آباد(سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 15ملزموں کو گرفتار کرکے 145لٹرشراب ، رائفل اور 5 پستول برآمد کر لئے ۔21ملزموں سے ایک کلو تین سوگرام ہیروئن اورساڑھے 20کلوسے زیادہ چرس برآمد کرلی گئی ۔ رتہ امرال پولیس نے 2موٹرسائیکل چوروں کو گرفتار کرکے5چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے ۔ اسلام آباد پولیس نے بھی 21 سماج دشمن دھر لئے۔ تھانہ شہزاد ٹا ؤن پولیس نے آشنا شاہزیب سے مل کر خاوند اسامہ کو قتل کرنے والی خاتون (ن) کو گرفتار کر لیا۔ غیر قانونی رہائش پذیر20افغانیوں کوبھی دھر لیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید