اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے کہا ہے کہ نگراں حکومت سیاحت کو فروغ دیکر روزگار کے مواقعوں کیساتھ ساتھ زرمبادلہ حاصل کرنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔ وہ کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ (کوتھم) ہیڈ آفس کے دورہ میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت اور صنعت کو فروغ دیکرسرمایہ کاری اور معاشی صورتحال میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔