• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کےفول پروف انتظامات کیے جائیں ،کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ (خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے ہدایت کی ہے کہ پولیو مہم کے دوران کوئٹہ میں حساس یونین کونسلوں اور ہائی رسک علاقوں میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔اس سلسلے میں پولیس موبائل گشت ،ایریا محاصرہ ، چیکنگ اور ایگل فورس میں اضافہ کیا جائے، حالیہ واقعات کے تناظر میں پولیو ورکرز کی سیکورٹی کو مزید سخت کیا جائے مہم کے دوران اہلکاروں کی تعیناتی ،گاڑیوں کی چیکنگ اور موبائل گشت میں اضافہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں پولیو مہم کی مجموعی صورتحال اور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر)سعد بن اسدکے علاوہ پولیس،ایف سی اور دیگر متعلقہ محکموں اور اداروں کے حکام بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے پولیو کا کوئی کیس درج نہیں ہوا اس کے باوجود پولیو کا خطرہ موجود ہے۔ لہذا آنے والی مہم میں اسی جذبہ اور محنت سے اپنی ذمہ د اریاں سرانجام دے کر پولیو کا ختم کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ پولیو مہم میں حالیہ واقعات کے بعد سیکورٹی انتظامات کو ازسرنو ترتیب دیکر جامع پلان کے تحت اقدامات کیے جائیں۔بیماری یا کسی اور وجہ سے قطرے نہ پینے والوں کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم بنائی جائے۔تھیلسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو بھی پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں تاکہ وہ بھی پولیو سے محفوظ رہیں۔ اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویڑن کو پولیو مہم کے دوران سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
کوئٹہ سے مزید