ملتان ( سٹاف رپورٹر ) تحصیل شجاع آباد کے علاقہ موضع جلالپور کھاکھی کی رہائشی خاتون صائمہ شاہد نے اہلخانہ محمد انیس،مختیار بی بی ،محمد صدیق کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے 8/9 سال قبل محمد انیس سے پسند کی شادی کی اور اب ہمارے تین معصوم بچے ہیں میرابھائی اور قریبی رشتہ دار میرے شوہر ،سسر ودیگر کی جان کے دشمن بن گئے ہیں اگر ہمیں کچھ ہوا تو ذمہ دار یہی لوگ ہوں گے تحفظ فراہم کیا جائے۔