پشاور( جنگ نیوز)مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری و صدر مرکزی تنظیم تاجران مردان احسان اللہ باچہ نے کہا ہے کہ تاجر برادری آپس میں اتحاواتفاق پیدا کرکے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں،ملکی معیشت کی ترقی میں تاجر وں کا بڑا کردار ہے اور انکی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایم سی پلازہ بنک روڈ مردان کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر نومنتخب صدر گل جی ، جنرل سیکرٹری ہلال خان اور دیگر کابینہ موجود تھی۔تقریب میں مشتاق سیماب، غلام حسین صراف ، رحمت گل، پرویز خان، لالی کاکا، مولانامحمدعلی، سید علی شاہ اورحاجی اسلام نے بھی شرکت کی۔ احسان باچہ نے کہا کہ ہماری واحد تنظیم ہے جو ہر ضلع میں کام کرتی ہے اور تاجروں کے حقوق کے لیے جدوجہد میں مصروف ہے ۔