اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، اپنے رپورٹرسے) جڑواں شہروں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد میں اضافہ جاری ہے اور تعداد بڑھ کر 1256 تک جا پہنچی ہے ۔ وفاقی دارالحکومت میں 41 مریضوں کے اضافے سے ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 536 ہو گئی ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں اربن ایریا میں 8مریضوں کے اضافے سے تعداد 162 جبکہ رورل ایریا میں 33 کے اضافے سے متاثرہ شہریوں کی تعداد 374تک پہنچ گئی۔راولپنڈی میں بھی ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 720ہوگئی۔ 120 مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 50ایف آئی آرز، 8چالان اورتین عمارتیں سیل کی گئیں۔