• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم اور ڈرامہ فنانس فنڈکا مقصد پاکستانی سینما کی بحالی ہے،سیکرٹری اطلاعات

اسلام آباد (نما ئندہ خصوصی) فلم اینڈ ڈرامہ فنانس فنڈ کی فنڈ مینجمنٹ کمیٹی کا افتتاحی اجلاس گزشتہ روز وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات ظہور احمد کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز میں منعقد ہوا۔ سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ فلم اور ڈرامہ فنانس فنڈ جو فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ پالیسی 2018ءکے تحت قائم ہوا، کا مقصد پاکستانی سینما کی بحالی اور فلم سازوں کے لئے موزوں اثرات مرتب کرنا ہے جو اب مختلف مالیاتی ذرائع، گرانٹس اور قرضوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، شرکاءنے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ءکے 13 ویں شیڈول میں فنڈ کو شامل کرنے کے لئے وزارت کی کوششوں کو سراہا۔ ڈائریکٹر جنرل الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز مس ثمینہ فرزین نے اجلاس کے شرکاءکو فلم اینڈ ڈرامہ فنانس فنڈ اور فنڈ مینجمنٹ کمیٹی کے امور سے متعلق آگاہ کیا۔
اسلام آباد سے مزید