• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ میچز میں گھاس والی وکٹیں بنانے، باؤنڈریز بڑی رکھنے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ا نٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ میچوں میں ٹاس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کے دوران اوس پڑنے کے امکانات ہیں، اس لیے آئی سی سی نے تمام اسٹیڈیمز کے کیوریٹرز کو سیمرز کی مدد کیلئے پچز پر زیادہ گھاس چھوڑ نے کی ہدایت کی ہے۔ بھارتی پچز عام طور پراسپنرز کے لیے زیادہ سازگار ہوتی ہیں ۔ آئی سی سی نے بیٹنگ اور بولنگ کے درمیان توازن برقرار رکھنے کیلئے باؤنڈری کا سائز بڑا رکھنے اور اسے70 میٹر رکھنے کیلئے کہا گیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید