کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائد آباد مدینہ کالونی میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے رنگ ساز کو قتل کردیا ، جبکہ فائرنگ اور چھریوں کے وار سے 9 افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن مدینہ کالونی میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے60 برس کے شیر زمان عرف زمان لالا کوقتل کردیا اور فرارہوگئے ،پولیس کے مطابق مقتول ایک گھر میں رنگ روغن کررہا تھا اور گلشن بونیر کا رہائشی تھا ، مقتول ماضی میں ایک قتل کے کیس میں نامزد رہا ہے ، پرانا گولیمارشاہ دوست ولیج کے قریب ذاتی رنجش کی بناءپر فائرنگ سے40 برس کا امجد شدید زخمی ہوگیا ،کورنگی کراسنگ الطاف نگر گلی نمبر 3 کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے19 برس کا وحید زخمی ہوگیا ،صفورا گوٹھ میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 27برس کا محمد سفیان زخمی ہوگیا ،اسٹار گیٹ ریلوے ٹریک کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤ ں کی فائرنگ سے 29 برس کا فدا حسین زخمی ہوگیا ، رنچھوڑ لائن راجپوت اسپتال والی گلی میں دوگروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چھریوں کے وار سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔