کراچی(اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثات میں دوافرادجاں بحق جبکہ خاتون سمیت دوافرادزخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹائون مواچھ گوٹھ موڑ کے قریب تیزرفتارڈمپرنے موٹر سائیکل لوڈر کو روندڈالا جس کے نتیجے میں 35برس کا ا میرجان جاں بحق ، 13برس کا دل محمد زخمی ہوگیا ،پولیس کے مطابق متوفی اور زخمی باپ اور بیٹا اور موٹر سائیکل لوڈر پر کچرا جمع کرتے تھے،عائشہ منزل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 60 برس کا یاسین جاں بحق جبکہ بیوی 50 برس کی روشن زخمی ہوگئی۔