اسلام آباد(جنگ نیوز)چیئرمین ایڈمنسٹڑیشن کمیٹی آئی سی سی آئی یحییٰ شیخ نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں برآمدات کے فروغ کی پالیسی کو اپنے منشور کا حصہ بنائیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ بیرون ممالک پاکستانی مصنوعات کی تشہیر کیلئے خصوصی پویلینز قائم کئے جائیں ، سنگل کنٹری نمائشوں کا اہتمام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جس برآمدی شعبے کی مشکلات زیادہ ہیں اسے اس کے مطابق معاونت فراہم کی جائے۔