• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی 2 ماہ میں 31 ارب روپے سے زائد کی چائے پی گئے

فیصل آباد (آئی این پی)چائے پاکستانیوں کا پسندیدہ گرم مشروب ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ صرف 2 ماہ کے دوران پاکستانی چائے پر 31 ارب 64 کروڑ روپے خرچ کرچکے ہیں۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں پاکستانی 31 ارب روپے سے زائد کی چائے پی گئے۔

بجٹ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی اور اگست میں 31 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 20 ارب روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید