• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوٹل پر بیٹھے ہوئے نوجوان نے خود کو سر پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ابوالحسن اصفہانی روڈپر ہوٹل پر بیٹھے ہوئے نوجوان نے خود کو سر پر گولی مار لی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع مرحبا ہوٹل پر بیٹھے ہوئے 27سالہ نوجوان فرید اللہ ولد آغاجان نے پستول نکال کر خود کو کنپٹی پر گولی مارخودکشی کرنے کی کوشش کی ہے جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج اس نے دم توڑ دیا۔پولیس نے بتایاکہ عزیز اللہ ہوٹل کے قریب کا ہی رہائشی ہے اور ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ اسکا گھر میں جھگڑا ہوا تھا اس کے بعد اس نے ہوٹل پر بیٹھ کر خود کو گولی ماری ہے ، پولیس نے جائے وقوع سے تیس بور پستول اور ایک خول اپنی تحویل میں کرلیا اورواقعے کی مزید تفتیش شرو ع کردی ۔
اہم خبریں سے مزید