• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین ہٹّی برج کے نیچے لیاقت آباد ڈویژن پولیس کا گرینڈ آپریشن

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سینٹرل پولیس نے منشیات فروش اور عادی افراد کے خلاف پر تین ہٹّی برج کے نیچے لیاقت آباد ڈویژن پولیس کا گرینڈ آپریشن کیا۔آپریشن میں دوران اے ایس پی لیاقت آباد ڈویژن، ایس ایچ او لیاقت آباد، ایس ایچ او سپر مارکیٹ، ایس ایچ او شریف ہمراہ نفری سمیت شاہین فورس کی 20 موٹر سائیکل نے حصہ لیا۔لیاقت آباد ڈویژن پولیس نے تین ہٹّی برج کو دونوں جانب سے کارڈن کرکے منشیات فروش ملزمان سمیت منشیات کے عادی افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔زیر حراست افراد میں 2 انتہائی مطلوب خواتین منشیات فروش سمیت 5 مطلوب منشیات فروش بھی گرفتار کرلیے گئے جبکہ 74 منشیات کے عادی افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔انتہائی مطلوب 2 خواتین سمیت 5 افراد کے قبضے سے پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات اور زرفروخدگی برآمد کر لی۔
اہم خبریں سے مزید