کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید قومی مجرم ہیں، ان لوگوں کیخلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے، طریقہ کیا ہونا چاہیے، جب وقت آئے گا تو پارٹی فیصلہ کریگی۔ایک انٹرویو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جیسے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو انصاف کے کٹہرے میں لایا گیا۔ ویسے ہی انہیں بھی انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے، نوازشریف نے بالکل درست کہا کہ ان لوگوں سے حساب لینا چاہیے، طریقہ کیا ہونا چاہیے، جب وقت آئے گا تو پارٹی فیصلہ کریگی۔