والسال (پ ر) آل جموں و کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راجہ شوکت علی خان ، راجہ اسرار علی خان، راجہ بلال علی، راجہ تیمور علی خان نے کہا کہ نگران وزیر اعظم غیر جانبدارانہ انتخاب کا عمل آئین و قانون کے مطابق جلد مکمل کریں گے،ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنےکے لئے پوری قوم کو اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔ انہوں نے جلیل عباس جیلانی کو وزیرخارجہ، فواد حسن فواد، مشعال ملک کومعاون برائے خصوصی وزیراعظم بننے پر مبارک باد دی اور جلیل عباس کے دورہ برطانیہ کا خیرمقدم کیا اور کہا وزیر خارجہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے کردار ادا کریں گے۔ رہنماؤں نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ محبوب قائد کی پاکستان آمد پر ضلع میرپور آزاد کشمیر سے قافلہ صدر جماعت شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان، سابق وزیر چوہدری محمد سعید خان کی قیادت میں شامل ہوکر ائرپورٹ پہنچے گا۔ رہنماؤں نے راجہ محمد ریاض خان کا پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا بھی خیرمقدم کیا ہے۔