لاہور (نمائندہ جنگ) مہنگائی، آئین اور بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے وکلاء تنظیموں کی تحریک کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ بارمیں جنرل ہاؤس اجلاس ہوا، صدارت چوہدری اشتیاق اے خان نے کی ،اجلاس میں صدر لاہور بار رانا انتظارحسین ،نائب صدر ربیعہ باجوہ ،سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار چوہدری مقصود بٹر اورمرد و خواتین وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اجلاس میں وفات پانے والے بچے عمار کے بارے میں قراداد پیش کی گئی ۔