کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر کارپوریشن میں انقلابی تبدیلی، ریونیو ڈپارٹمنٹ کو فنانس ڈپارٹمنٹ کی ٹیم کے حوالے کردیاگیا ٹیم انچارج ڈی ایم ڈی سید عمران زیدی نے چارج سنبھالنے کے بعد تمام ڈائریکٹروں کا اجلاس طلب کرلیا اجلاس میں ان کے ساتھ کنسلٹنٹ عظمیٰ مقبول بھی موجود تھیں ذرائع کے مطابق ٹیکس ڈپارٹمنٹ افسران پر واضع کردیا گیا کہ ریکوری جوکہ اس وقت ماہانہ تقریباً سواارب روپے ہے اسے 90یوم میں 5ارب روپے تک لے جانا ہے،ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے ذمہ دار افسر نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کے شہر میں 2008ء سے 2023ء تک پانی کی ایک بوند اضافہ نہیں ہوا ہے،2008ء میں ادارے کی ریکوری 26کروڑ روپے ماہانہ تھی پانی کے نرخوں میں اضافہ کرکے اورجدوجہد کے بعد یہ سواارب تک پہنچادی گئی ہے،واضع رہے کہ سابق ڈی ایم ڈی ریونیو محمد ثاقب نے سی ای او سے اس سے زیادہ ریکوری ٹارگٹ پر معذرت کرتے ہوئے عہدے سے ہٹانے کی درخواست دی تھی جس پر محکمہ فنانس سے سیدعمران زیدی کی قیادت میں نئی ٹیم سی ای او نے اتاری ہے اور اس نے ریکوری 5ارب روپے ماہانہ کی یقین دہانی کرائی ہے۔