کراچی (افضل ندیم ڈوگر) متحدہ عرب امارات کے فجیرہ ایئرپورٹ سے پی ائی اے کی لاہور کی پرواز کو فنی خرابی پر کراچی اتارا گیا۔ ترجمان کے مطابق پرواز پی کے 178 کے کیبن پریشر سے متعلق ایک فنی خرابی پیدا ہوئی تھی۔ طریقہ کار کے مطابق پائلٹ نے طیارے کی بلندی کم کرکے 10,000 فٹ کردی تھی اور طیارے کو باحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا۔ رات گئے پی آئی اے انجینئرز کی ٹیم خرابی دور کررہی تھی۔