کراچی (افضل ندیم ڈوگر) دبئی حملوں کے باوجود پاکستان سے مشرق وسطی فلائٹ آپریشن میں بہتری منگل کو ملک بھر سے مشرق وسطی 55 پروازیں منسوخ 217 آپریٹ پشاور سیالکوٹ کی پروازوں کی شارجہ لینڈنگ، کرابی کی پرواز کراچی اتاری گئی۔تفصیلات کے مطابق دبئی ایئرپورٹ پر گزشتہ روز حملوں کے باوجود پاکستان سے مشرق وسطی کے فلائٹ اپریشن میں بہتری رپورٹ ہوئی ہے۔ منگل کو پاکستان سے مشرق وسطی کی 217 پروازیں آپریٹ کی گئیں جبکہ 55 منسوخ ہوئیں۔ 18 دن میں منسوخ پر پروازوں کی تعداد 2063ہو گئی۔ منگل کو کراچی سے 50 لاہور 53 اسلام اباد 59 پشاور 9 ملتان 17 کوئٹہ 2 فیصل آباد 8 اور سیالکوٹ سے 19 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔