• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CSAآؤٹ ریچ اسکالر اور 53 ویں سی ٹی پی ٹاپر کو ہارورڈ میں داخلہ مل گیا

لاہور (آصف محمود بٹ) سول سروسز اکیڈمی آؤٹ ریچ اسکالر اور 53ویں سی ٹی پی ٹاپر کو ہارورڈ میں داخلہ مل گیا ۔حکومت پاکستان کی طرف سے اقلیتوں کی شمولیت اور میرٹ کی پالیسی نے افسران کو عالمی سطح تک پہنچا دیا۔وزیر اعلی ٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ یہ کامیابی ان کی محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت سے وابستگی کا مظہر ہے، ساتھ ہی یہ ادارہ جاتی اصلاحات کے مثبت اثرات کی عکاسی بھی کرتی ہے۔ڈی جی سی ایس اے فرحان عزیز خواجہ نے دونوں افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ان کی محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت سے وابستگی کا مظہر ہے، ساتھ ہی یہ ادارہ جاتی اصلاحات کے مثبت اثرات کی عکاسی بھی کرتی ہے۔پاکستان کے سول سروس ڈھانچے میں میرٹ اور شمولیت کے فروغ کی ایک نمایاں مثال سامنے آئی ہے جہاں پاکستان سول سروسز اکیڈمی (سی ایس اے) کے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام برائے اقلیتوں کے ایک شریک اور 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام (سی ٹی پی) کے ٹاپر کو دنیا کے ٹاپ ہارورڈ کینیڈی اسکول میں داخلہ مل گیا۔
اہم خبریں سے مزید