• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

SECP ، کمپنی لاء کی خلاف ورزیوں پر 41 سرکاری کمپنیوں کو شوکاز نوٹس

اسلام آباد(تنویر ہاشمی )ایس ای سی پی نے 41 سرکاری کمپنیوں کو کمپنی لا ء کی مختلف خلاف ورزیوں پرشو کاز نوٹس جاری کر دئیے ،سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنی لاء کی کمپلائنس میں ایس ای سی پی کو سالانہ آڈٹ شدہ اکاؤنٹس اور سالانہ ریٹرنز جمع نہ کروانے اور سالانہ جنرل اجلاس منعقد نہ کرنے پر 41 سرکاری ملکیتی کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے ہیں، شوکاز نوٹس پر قانونی کارروائی کے لیے کمپنیوں کو سننے کے لیے سماعتیں بھی مقرر کر دی گئیں ہیں،قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد، کارپوریٹ لا کی خلاف ورزی پائے جانے پر متعلقہ سرکاری کمپنیوں کے خلاف قانون کے مطابق جرمانے عائد کیے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا ، کمپنی لا کی تعمیل کے جائزے میں دیکھا گیا کہ 4 سرکاری ملکیتی کمپنیاں اس وقت بغیر چیف ایگزیکٹو آفیسر کے کام کر رہی ہیں، ایس ای سی پی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر جلد از جلد تعیناتیاں کی جائیں۔
اہم خبریں سے مزید