کراچی (نیوز ڈیسک) مکیش امبانی کی ریلیانس انڈسٹریز کا سام سنگ کیساتھ 3 ارب ڈالر کا گرین امونیا معاہدہ، جمناگر میں 5 ہزات ایکڑ کے گرین انرجی گیگا کمپلیکس میں شمسی توانائی، بیٹریز اور گرین کیمیکلز تیار ہوں گے۔ فاربس کے مطابق ایشیا کے امیر ترین شخص، مکیش امبانی کی زیر قیادت ریلیانس انڈسٹریز لمیٹڈ نے جنوبی کوریا کی سام سنگ سی این ٹی کے ساتھ تین ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے تاکہ 2029 کی دوسری ششماہی سے 15 سال تک گرین امونیا فراہم کی جا سکے۔