کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی نے 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش کا مرکزی جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ،اب ملک بھر میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر قرآن خوانی کی تقریبات ہوں گی، پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر اس سال 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کا یوم شہادت ضلعی سطح پر منایا جائے گا، اس ضمن میں تمام ضلعی تنظیموں بشمول عوامی نمائندگان و ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اس سلسلے میں اپنے اپنے اضلاع میں قرآن خوانی کا اہتمام کریں اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کریں۔