اسلام آباد( رانا غلام قادر )سی ڈی اے پلاننگ ونگ نے بحریہ اینکلیو اسلام آ باد کی انتظامیہ کونوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ نے بحریہ اینکلیو اسکیم ون اور سملی روڈ زون فور میںسی ڈی اے کے این او سی کی شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ۔یہ نوٹس سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ عبد اللہ خان نے بحریہ ٹاؤن کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹوانجنئر محمد سلیم کو بھیجا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بحر یہ ٹاؤن نے غیر قانونی طور پرسی ڈی اے کی اراضی پر سڑک تعمیر کی ہے۔ اس کے علاوہ سی ڈی اے اراضی پر غیر قانونی طور پر رہائشی وکمرشل بلڈنگزتعمیر کی ہیں۔