• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق صدر نے ایران پر حملہ نہ کرنے پر پچھتاوے کا اظہار کیا، ٹرمپ کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک سابق صدر نے ایران پر حملہ نہ کرنے پر پچھتاوے کا اظہار کیا، ٹرمپ نے سابق صدر کی شناخت نہیں بتائی اعر کہا کہ انہیں شرمندہ نہیں کرنا چاہتا، سابق صدور کے نمائندے کہتے ہیں کہ حال ہی میں کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایک سابق صدر، جس کا نام انہوں نے ظاہر نہیں کیا، نے ایران پر حملے نہ کرنے پر پچھتاوے کا اعتراف ایک نجی گفتگو میں کیا، تاہم سابق صدور بِل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش، باراک اوباما اور جو بائیڈن کے نمائندوں نے تردید کی کہ ان میں سے کسی نے حال ہی میں ٹرمپ سے رابطہ نہیں کیا۔
اہم خبریں سے مزید