ملتان(سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی میں بی ایس پروگرام میں سپورٹس کوٹے کی سیٹیں پہلے ہی فروخت کردی گئیں، لاء ڈیپارٹمنٹ میں ایک سیٹ 5 لاکھ روپے تک فروخت کردی گئی، فارمیسی، ڈی وی ایم،کمپیوٹر سائنس،آئی ٹی کی سیٹیں بھی من پسند اور سفارشیوں کو نواز دی گئیں، یونیورسٹی اساتذہ اور افسروں کے سفارش کردہ امیدوار بھی فیل کردیئے گئے ہیں، ٹرائلز رسمی کارروائی پوری کرنے کے لئے کئے جارہے ہیں سپورٹس کی سیٹ پر ایسے طلبہ کو سلیکٹ کرلیا جاتا ہے جو نا ہی کوئی گیم کھیلتےہیں اور نہ ہی سلیکٹ ہونے کے بعد کسی کھیل کا حصہ بنتے ہیں، اس سال بی ایس کے داخلوں کا میرٹ یونیورسٹی کی تاریخ کا بلند ترین میرٹ پر پہنچ گیا ہے اس صورتحال میں کھلاڑیوں نے اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ کھلاڑیوں کا چناؤ میرٹ پر کیا جائے ۔