• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد سموگ کریک ڈاؤن جاری، 4بھٹے سیل، 7لاکھ روپے جرمانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر انجینئر عامر خٹک کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں انسداد سموگ کریک ڈاون بھرپور طریقے سے جاری ہے 35بھٹہ جات کی انسپکشن کی 2کو نوٹس جاری کئے،2 مقدمات درج، 4 بھٹہ جات سربمہر، 7لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں استحکام قائم رکھنے کے احکامات جاری کردیے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ ڈویژن میں آٹے ،گھی، چینی کی کوئی کمی نہیں ہے۔اشیاءخوردونوش کی قیمت فکس کر کے گرانفروشوں، ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی میں تیزی لائی جائے۔کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو اہم شاہراہوں کی صفائی کا ٹاسک سونپ دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے خارجی، داخلی راستوں کی صفائی پر خصوصی فوکس کیا جائے۔
ملتان سے مزید