پشاور(نیوز رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ فہیم احمد نے ریسٹورنٹ کے مالک نثار خان کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکاما ت جاری کردیئے ۔ استغاثہ کے مطابق نثار خان پر غیر ملکی سیاح خواتین کے ساتھ فحش حرکات کرنیکا الزا م ہے ،جس پر تھانہ شاہ قبول پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ملزم نے اپنی گرفتار ی کیخلاف مقامی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کررکھی تھی، گزشتہ رو ز جب کیس کی سماعت مکمل ہوئی تو عدالت نے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔