• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں پہلا جدید طرز پر مشتمل کنٹرول روم قائم کر دیا گیا، کلکٹر کسٹمز

کوئٹہ (آن لائن)چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن نے کہا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام اور ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے کسٹمز، وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت اسٹیبلشمنٹ نے ایک پیج پر متحد ہوکر ملک میں پیدا ہونے والے بحران پر قابو پانے کے لئے کلیکٹریٹ کسٹم کوئٹہ میں اینٹی اسمگلنگ، مانیٹرنگ اینڈ کوارڈینیشن سینٹر، کنٹرول روم قائم کردیا ہے جہاں پر کسٹم سمیت انٹیلی جنس اداروں اور حکومت کے نمائندے چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کریں گے اور مشترکہ لائحہ عمل اپناتے ہوئے پاکستان سے باہر جانے والے اور آنے والے امپورٹڈ مال کی اسمگلنگ روکنے کے لئے کاروائیاں کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مذکورہ کنٹرول روم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کلیکٹر انفورسمنٹ عرفان الرحمان، ایڈیشنل کلیکٹر عمر شفیق،ایڈشنل کلیکٹر عمران افضل، ڈپٹی کلیکٹر عبدالمعید کانجو، اسسٹنٹ کلیکٹر حسیب احمد، اسٹاف آفیسر سپرنٹنڈنٹ عبدالاحد درانی، سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عطاء بڑیچ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقاد رمیمن کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سب سے پہلے جدید طرز پر مشتمل کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد بلوچستان کے طول و ارض میں چیک پوسٹوں اور فیلڈ آفیسر سمیت انفورسمنٹ یونٹ کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کی جانے والی کارروائیوں کی چوبیس گھنٹے جدید سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے حاصل ہونے والی معلومات پر کارروائی کو مانیٹر کرنے کےساتھ عملی اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔

کوئٹہ سے مزید