• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلاد شریف کی خوشیاں منانا تمام خوشیوں کی اصل ہے ، حبیب سلطان شاہ

کوئٹہ(پ ر)دربار عالیہ پیر سید یوسف شاہ غازی رحمت اللہ علیہ کے سجادہ نشین پیر سید حبیب سلطان شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی میلاد شریف کی خوشیاں منانا تمام خوشیوں کی اصل ہے ،انہوںنے کوئٹہ میں موجود نبی پاک ﷺ کی تمام امتیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ مبارک دربار عالیہ پیر سید یوسف شاہ غازی رحمت اللہ علیہ جیل روڈ ہدہ سے منسلک مسجد میں ادا کریں بعد نماز جمعہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے جلوس اور دیگر محافل سے متعلق پروگراموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید