بیجنگ (نیوزڈیسک)چین کے آزاد تجارتی زونز نے اصلاحات کا کام تیز کر دیا ہے۔وزارت تجارت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ فری ٹریڈ زونز(ایف ٹی زیڈ) چین کی اصلاحات اور کھلے پن کے لئے رہنما بن گئے ہیں۔ 013 میں شنگھائی میں پہلے پائلٹ ایف ٹی زیڈ کے قیام کے بعد سے چین نے ملک بھر میں 21 فری ٹریڈ زونز بنائے ہیں۔ نائب وزیر تجارت گو ٹنگ ٹنگ نے کہا کہ ان شعبوں میں 302 ادارہ جاتی اختراعات کو ملک بھر میں فروغ دیا گیا ہے۔گو نے مزید کہا کہ گزشتہ دہائی میں ان علاقوں نے ملک کی غیر ملکی سرمایہ کاری اور غیر ملکی تجارت کے حجم میں 18 فیصد حصہ ڈالا ہے اور ملک کے زمینی رقبے کے چار ہزار ویں حصے سے بھی کم ہے۔گو کے مطابق مستقبل میں پائلٹ ایف ٹی زیڈ اپنی پالیسیزکو اعلی معیار کے بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کے ساتھ مزید ہم آہنگ کریں گے ، ادارہ جاتی کھلے پن کو فروغ دیں گے اور مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنائیں گے۔گو نے کہا کہ پائلٹ فری ٹریڈ زونز میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کے انضمام کو مضبوط بنانے اور اپنی خصوصیات کے ساتھ جدید صنعتی کلسٹرز کی تعمیر کے طریقے تلاش کرنے کی کوششیں کی جائیں گی۔