• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور نیپال اقوام متحدہ کے اصولوں اور مقاصد پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں، تاپس ادھیکاری

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) پاکستان میں نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاری نے کہا ہے کہ ان کا ملک جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) کے بانی رکن کی حیثیت سے اور پاکستان کو اس کے اصولوں پر مکمل اعتماد ہے۔ دونوں ممالک اقوام متحدہ کے اصولوں اور مقاصد پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اور عالمی امن اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے مختلف دوطرفہ، علاقائی اور کثیر جہتی فورمز پر مل کر کام کر رہے ہیں۔دونوں ممالک پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کے تحفظ کے ایجنڈے میں مل کر کام کر رہے ہیں۔ وہ اپنے ملک کے 9ویں یوم آئین اور قومی دن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ نیپالی آئین کی کچھ خاموش خصوصیات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس میں جمہوریت، انسانی حقوق، امن، ترقی، مساوات اور مساوات کے ساتھ خوشحالی کے اصولوں کا تصور کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید