لاہور(خصوصی رپورٹر)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بروقت اور شفاف انتخابات سے ہی پاکستان کو استحکام اور بحرانوں سے نجات مل سکتی ہے، الیکشن میں مزید تاخیر ملک کو مسائل کی ایسی دلدل میں دھکیل دے گی جس سے نکلنا انتہائی مشکل ہو جائے گا۔