• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس کی خدمات کی واپسی کیلئے درخواست

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ملتان ترقیاتی ادارہ کو ادارے میں موجود سینئر افسران کھٹکنے لگے ، سینئر خاتون افسر سے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کا اضافی چارج واپس لینے کے بعد ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس کر عہدے پر بھی جونیئر ترین چہیتے افسر کو لگانے کی تیاریاں شروع کر دیں - ڈی جی ایم ڈی اے ڈاکٹر زاہد اکرام نے سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب کو ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس کی خدمات واپس لینے کے لئے تحریری طور پر درخواست بھی کر دی ہے - حالانکہ قوانین کے تحت کسی بھی ایم ڈی اے افسر کی خدمات واپسی کی درخواست بذریعہ سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب بھجوانی ہوتی ہے ۔
ملتان سے مزید