ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک نے کہا کہ کارڈیالوجی توسیعی بلاک میں او پی ڈی کے 2فلور مکمل فعال ہیں۔3 ارب روپے کے پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔33 کمرے او پی ڈی فعال،208 بیڈز وارڈز کے2فلور اس ماہ مکمل کردیئےجائیں گے۔ستمبر کے آخر تک مکمل ہسپتال فعال کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ بیسمنٹ،گراؤنڈ فلور پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر سے 208 بیڈز کا اضافہ ہوگا۔ کارڈیالوجی ہسپتال میں 20 کروڑ کی لاگت سے 4 منزلہ سرائے تعمیر کیا جارہا ہے۔ 250 بیڈز پر مشتمل سرائے کا پی سی ون حکومت پنجاب نے منظور کرلیا ہے۔یہ بات انہوں نے کارڈیالوجی ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے بتائی ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر،ایکسین بلڈنگ حیدر علی، آئی ڈیپ حکام نے بریفنگ دی ۔